کھلاڑیوں کے فٹنس پر کوچ کی توجہ ضروری : ذیشان علی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ 9مئی ( سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی ڈیوس ٹیم کے کوچ ذیشان علی نے کہا ہے کہ کوچ کو کھلاڑیوں کی فٹنس پر توجہ مرکوز کرنا چاہئے جس سے کھلاڑی زخمی ہونے سے بچ سکیں۔ذیشان اور سابق ڈیوس کپ کھلاڑی اور قومی چمپئن اشوتوش سنگھ نے آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن (اے آئی ٹی اے) اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) کے کوچ کے لئے منعقد کئے گئیویبینار کو خطاب کیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران اے آئی ٹی اے اور سائی نے کوچ کے لئے ویبینار کا آغاز کیا ہے۔محض 16 سال کی عمر میں جونیئر ورلڈ نمبر دو کھلاڑی رہے ذیشان کو 25 سال کی عمر میں ہی زخمی ہونے کی وجہ سے اپنا کریئر ختم کرنا پڑا تھا۔انہوں نے ٹینس میں فزیکل فٹنس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کل کہا کہ ایک کوچ ہونے کے ناطے آپ لوگوں کو کھلاڑیوں کو ٹینس کے مہارت اور تکنیک کے ساتھ ساتھ فٹنس پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے جس سے کھلاڑی زخمی ہونے سے بچ سکیں۔ذیشان نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے سخت محنت کا تصور آہستہ آہستہ اسمارٹ کام سے بدل رہا ہے۔لہذا اب کوچنگ کی ٹیکنالوجی کو بہتر بنا کر کھلاڑیوں کو اسمارٹ طریقے سے کھیلنے کے بارے میں بتانا ہو گا۔