کھلاڑی وںاور بورڈ کے چیئرمین کی مرحومین کیلئے دعا مغفرت

   

کابل،21 اکتوبر (آئی اے این ایس) افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے چیئرمین میرویس اشرف اور ٹیم کے کھلاڑیوں نے تین نوجوان افغان کرکٹرزکبیر آغا، صبغت اللہ اور ہارون کے المناک انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، جو پاکستان کی سرحدی فضائی حملوں میں پکتیکا صوبے میں ہلاک ہوئے، اور سانحے کے متاثرین کے لیے دعائیں کیں۔ اے سی بی نے اپنی ایکس اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے تفصیلی پوسٹ کی۔ پوسٹ میں کہا گیا: اے سی بی چیئرمین ، متعدد قومی کھلاڑیوں سمیت ، زاہیر خان، فرید ملک اور شبیر نوری اور کئی اے سی بی عہدیداروں نے پکتیکا صوبے کا دورہ کیا تاکہ حالیہ پاکستانی فضائی حملوں میں شہید ہونے والے کھلاڑیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں۔ دورے کے دوران اشرف اور وفد نے دل کی گہرائیوں سے افسوس اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔میرویس اشرف نے کہا ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کے خواب چکنا چور ہوگئے۔ ان کے بڑے خواب اور امیدیں تھیں کہ افغانستان خوشحال بنے گا، لیکن انسانیت اور امن کے دشمنوں نے ان خوابوں کو ظلم کے ساتھ دفن کردیا۔ اے سی بی کی جانب سے میں متاثرہ خاندانوں کے لیے گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ ہم اس دردناک وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس سانحے پر انتہائی افسردہ ہیں۔پوسٹ میں مزید کہا گیادعائیہ اور تعزیتی تقریب کے بعد اشرف، کھلاڑیوں کے ہمراہ، اس مقام پر بھی گئے جہاں نوجوان کرکٹرز کو سپرد خاک کیا گیا، ان کی مغفرت کے لیے دعائیں کیں اور ان کی یاد میں خراج عقیدت پیش کیا۔بی سی سی آئی اور آئی سی سی نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔