کھلونے کو بیماربچہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس کو دھوکہ جوڑے کے خلاف معاملہ درج

   

حیدرآباد30اپریل (یواین آئی) پولیس نے ایک جوڑے کے خلاف معاملہ درج کرلیا جس نے کھلونے کو بیمار بچہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس کو دھوکہ دیا۔یہ واقعہ اے پی کے ویزاگ میں پیش آیا۔اس جوڑے نے کھلونے کو بچہ ظاہر کرنے کے لئے اس کو چھپالیا تاکہ چیک پوسٹ پر پولیس سے بچاجاسکے ۔جب ان کو روکا گیا تو انہوں نے پولیس سے کہا کہ وہ ہاسپٹل جارہے ہیں کیونکہ ان کا بچہ بیمار ہے ۔ایک چیک پوسٹ پر پولیس ملازمین نے اس جوڑے کو جانے کی اجازت دے دی تاہم جب یہ جوڑا ویزاگ شہر کے این اے ڈی جنکشن پہنچا تو پولیس نے لاک ڈاون کے دوران سفر کرنے کی وجہ دریافت کی۔ اگرچہ کہ اس جوڑے نے دعوی کیا کہ وہ علاج کے لئے ہاسپٹل جارہے ہیں تاہم ایک پولیس ملازم کو اس جوڑے پر شک ہوا اور اس نے کپڑاہٹانے کی خواہش کی۔جب کپڑا ہٹایاگیا تو پولیس کو یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ اس کپڑے میں بچہ نہیں بلکہ بچہ کی طرح نظر آنے والا کھلونا (ٹیڈی) تھا۔ پولیس نے بعد ازاں اس جوڑے کے خلاف معاملہ درج کرلیا اور اس طرح کی دھوکہ دہی پر اس جوڑے کو انتباہ بھی دیا۔پولیس کی جانچ میں پتہ چلا کہ اس جوڑے کا تعلق ویزاگ کے گجوکا علاقہ سے ہے اور وہ مرلی نگر علاقہ میں اپنے رشتہ داروں کے مکان کو جانا چاہتا تھا۔چونکہ پولیس ایک ہی فرد کو بائیک پر جانے کی اجازت دے رہی ہے ،اسی لئے اس جوڑے نے کپڑے میں اس ٹیڈی کو لپیٹ لیاتاکہ طبی ہنگامی صورتحال کے بہانے مرلی نگر جاسکے ۔