کھلی جیل منتقلی کی درخواست مسترد

   

ممبئی: بمبئی ہائی کورٹ نے 1993 کے بمبئی دھماکوں کے مجرم سردار شاہ ولی خان کی کھلی جیل میں منتقلی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے خان کو منی لانڈرنگ کیس میں این سی پی لیڈر نواب ملک کے خلاف بطور گواہ پیش کیا ہے۔ اورنگ آباد میں بیٹھے جسٹس منگیش پاٹل اور جسٹس ابھے ایس واگھواسے کی ڈیویژن بنچ نے نوٹ کیا کہ دہشت گردی اور خلل انگیز سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1987 کے تحت مجرم کھلی جیلوں میں قید کیلئے نااہل قیدیوں کے زمرے میں آسکتے ہیں۔