کھلے سگریٹ اور بیڑی کے فروخت پر پابندی لگانے والی مہاراشٹرا پہلی ریاست

   

٭ مہاراشٹرا ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے جس نے کھلے
(Loose)
سگریٹ اور بیڑیوں کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ صحت کی وارننگ کے بغیر سگریٹس اور بیڑیاں فروخت کی جارہی ہیں۔ گلوبل یوتھ ٹوباکو سروے 2016ء کے مطابق مہاراشٹرا میں سگریٹ نوشی کی شرح سب سے کم ہے۔