گمبھی راو پیٹ ۔ 15؍ ڈسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کھلے عام شراب نوشی کرنے والوں کی اب خیر نہیں ۔ راجنہ سرسلہ ضلع ایس پی ۔ بی کے راہول ہیگڈے نے شراب پینے والوں کو سخت انتباہ دیا اور کہا کہ وہ کھلے عام شراب نوشی نہ کریں ۔ جہاں عوام کا گذر بسر ہو اور جہاں عوام کی چہل پہل ہو ۔ کھلے عام شراب نوشی کی وجہ جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ اور اسکا راست طور پر خواتین ‘ لڑکیاں شکار ہو رہی ہیں ۔ ضلع ایس پی راہول ہیگڈے نے کھلے عام شراب نوشی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ۔ اس سلسلے میں وہ کل رات سرسلہ کے مختلف مقامات کا احاطہ کیا جہاں کھلے عام شراب نوشی کی جا رہی تھی ۔ اس سلسلے میں ضلع ایس پی نے 27 افراد کو حراست میں لیکر ان کی افراد خاندان کی موجودگی میں کونسلنگ کی اور ان کھلے عام شراب نوشی کرنے والے افراد کو عدالت کے حوالے کیا ۔