کھلے عام مئے نوشی کے خلاف انتباہ

   

حسن آباد۔/11 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر ایس سدھاکر سب انسپکٹر آف پولیس حسن آباد نے آج یہاں جاری اپنے ایک صحافتی بیان میں حسن آباد ٹاون کے شہری حدود و منڈل کے تمام مواضعات میں کھلے عام مئے نوشی کرنے والے شرابیوں کو سخت قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ کل ٹاون میں کھلے عام مئے نوشی و حالت نشہ میں ہنگامہ کرنے والے 9 افراد کو پرنسپل جوڈیشیل مجسریٹ مسٹر انسوشاہ نے فی کس 2600 روپئے کا بھاری جرمانہ عائد کیا۔ انہوں نے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کا مقامی شہریوں کو مشورہ دیا۔