کھلے مقامات پر شراب نوشی پرکارروائی

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈئ ۔ منڈل لنگم پیٹ کے شراب کی دکانوں کے اطراف علاقہ میں کچھ عرصہ سے شرابیوں کو کھلے عام مقامات پر شراب خوری کرنے کی شکایتیں کئے جانے پر منڈل پولیس نے سختی سے نوٹ لئے اور یلاریڈی محکمہ آبکاری عہدیدار ہفتہ بھر سے کھلے عام مقامات پر شراب خوری کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرکے انہیں جیل بھیجا گیا اور جرمانے عائد کئے گئے ۔ پولیس نے شراب کی دوکان کے قریب والے کھلے میدان میں شراب خوری پر امتناع کا فلیکسی بورڈ نصب کردیا ۔ سب انسپکٹر مسٹر سریکانت نے کھلے عام جگہوں پر شراب پینے والوں کو خبردار کرنے کہا کہ ایسا کرنے پر ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔ واضح رہے کہ یلاریڈی مستقر پر بھی سیول کلب روڈ پر واقع شراب کی دوکان سے شرابی افراد سڑک پر ہی بیٹھے شراب خوری کر رہے ہیں ۔ جس سے راہ چلنے والے لوگوں کو خاص کر خواتین و لڑکیوں کیلئے خطرہ ہے ۔


بائیک سے گرنے پر ایک شخص ہلاک
یلاریڈی ۔ منڈل سداشیونگر کے پدماجی واڑہ علاقہ شیوار میں 44 ویں قومی شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ سب انسپکٹر مسٹر نریش کے مطابق منڈل کے سرکل موضع سے تعلق رکھنے والا 44 سالہ نرساریڈی نامی ششخص مشن بھگیرتا کے کام سے جارہا تھا کہ بائیک گاڑی بے قابوہوکر سڑک پر گرنے سے چہرے پر گہرے زخم لگے ۔ زخمی کو کاماریڈی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے حالت تشویشناک ہونے پراسے حیدرآباد منتقل کرنے کی صلاح دی ۔ جس پر اسے حیدرآباد منتقل کیا جارہا تھا کہ اس نے دم توڑ دیا ۔ متوفی کو بیوی ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہیں ۔ افراد خاندان کی شکایت پر پولیس راستہ میں ہی مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔