کھلے میں رفع حاجت پر کچرا جمع کرنے کی سزا

   

٭ مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے ساکن ایک 30 سالہ شخص کو کھلے عام رفع حاجت کرنے پر بطور سزاء 100 روپئے جرمانہ ادا کرنے سے قاصر رہنے پر صبح 7 بجے سے دوپہر تک صفائی کارکنوں کی کچرا جمع کرنے میں مدد دینے کی سزاء سنائی گئی۔ اس کی صنعتی علاقہ پولوگراؤنڈ میں کھلے عام رفع حاجت کرنے کی فلمبندی سی سی ٹی وی کیمروں میں کی گئی تھی۔ ایک بلدیہ کی صفائی کا انتظامات کا پولوگراؤنڈ صنعتی علاقہ میں معائنہ کرنے والی ٹیم کو یہ فلم دستیاب ہوئی تھی۔