مین پوری: اترپردیش کے ضلع مین پوری میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) ایم پی ڈمپل یادو نے حکومت کی اسکیمات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کھلے میں رفع حاجت کا پوری طرح سے خاتمہ ہونا چاہئے اور کوئی بھی کھلے میں قضائے حاجت کے لئے نہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی اہلکار کو کسی دفتر سے وابستہ نہ کیا جائے ۔ سبھی صفائی ملازمین تعیناتی والے گاؤں میں یومیہ جاکر صفائی کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی صارفین کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ بجلی بلنگ کے نظام میں بہتری لائی جائے ۔ ہائی ٹینشن بجلی سے ہونے والے حادثات کو روکنے ، بجلی ستون میں کرنٹ کی پریشانی، ڈھیلے تار ترجیحی بنیاد پر ٹھیک کرائے جائیں۔ کسانوں کو قت سے یوریا، ڈی اے پی، سینچائی کے لئے پانی دستیاب کرایا جائے ۔ کسانوں کی پیداور کا ایم ایس پی پر خرید سنٹروں پر آسانی سے خریدا جائے ۔ حادثات، آوارہ مویشیوں کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو انشورنس اسکیم سے مستفید کیا جائے ۔جن گاؤں میں جل جیون مشن کے تحت کام مکمل ہوچکے ہیں۔ ان گاؤں کی سڑکوں، سی سی روڈ کی مرمت ترجیحی بنیاد پر کرائی جائے ۔