تقریب میں شرکت کے بعد حیدرآباد سے واپسی کے دوران بے قابو کار سڑک حادثہ کا شکار ہوگئی
کھمم /13 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سڑک حادثے میں کھمم شہر کی جامع مسجد کے امام و خطیب مولوی سید معین الدین علی عرف عزیز جاں بحق ہوگئے ۔جامع مسجد کھمم کے امام و خطیب مولوی سید معین الدین صاحب عرف عزیز کا آج صبح 6.30 بجے سڑک حادثے میں انتقال ہوگیا ۔تفصیلات کے بموجب سید معین الدین علی عرف عزیز امام و خطیب جامع مسجد کھمم اپنی بھانجی کی ولیمہ تقریب جو حیدرآباد میں ہوئی شرکت کرکے کھمم بذریعہ سویفٹ ڈزائیر کار کھمم واپس ہورہے تھے کہ کھمم کے قریب خوشمنچی منڈل کے جلاچیرو گاؤ کے حدود میں ہائی وے پر ڈرائیور کو نیند کا جھونکا آنے کی وجہ سے تیز رفتار کار قابو نہ رہ سکا ۔جس کی وجہ سے کار حادثے کا شکار ہوگئی ۔ مولوی سید معین الدین علی عرف عزیز صاحب کا موقع حادثہ پر ہی سرپر شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔کار میں سوار مزید دو لوگ زخمی ہیں اور ڈرائیور بھی شدید زخمی ہے جو کھمم کے گورنمنٹ ہاسپٹل میں زیر علاج ہے مقامِ حادثہ سے سید معین الدین علی عرف عزیز کے نعش کو اور زخمیوں کو بذریعہ ایمبولینس کھمم کے گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیاگیا خوشمنچی پولیس مقدمہ درج کرکے مصروف تحقیقات ہے مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء جامع مسجد کھمم میں اداکی گئی اور تدفین جامع مسجد کھمم کے قبرستان میں عمل میں آئی پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران شامل ہے تفصیلات کیلئے موبائل نمبرات 9866073706 8790749692۔پر ربط کریں ۔