کھمم بلدیہ کارپوریشن کے 60 ڈیویژنس میں آج رائے دہی

   

Ferty9 Clinic

تمام تیاریاں مکمل،پولیس کے وسیع تر انتظامات ، کھمم کلکٹر آر وی کرنن کا جائزہ اجلاس

کھمم بلدیہ کارپوریشن کے یم سی کے انتخابات 30اپریل بروز جمعہ کو منعقد ہونے والے ہے۔ جس کے سلسلہ میں کھمم کلکٹر آر وی کرنن نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کے یم سی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی۔ واضع رہے کہ کھمم بلدیہ کارپوریشن میں کل 60ڈیویژن ہے۔ جو 30اپریل کو رائے دہی مقرر ہے اور عوام اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریگی کھمم کلکٹر آر وی کرنن نے عہدی داروں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولنگ مراکز پر سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اشد ضروری ہے۔ اور تمام ووٹرس کو ماسک کا استعمال بھی لازم ہے ۔حاملہ خواتین ، معذورین افراد اور عمر رسیدہ افراد کیلئے پولنگ بتس پر علاہدہ انتظامات کرنے کی کھمم کلکٹر نے حدایات جاری کی اور کل رائے دہی کے دن عام تاتل کا بھی اعلان کیا گیا۔ سخت گرما کی وجہ سے تمام پولنگ بتس پر صاف و شفاف پانی کا بھی نظم کیا گیا۔ کھمم میں کے یم سی الیکشنس کے پیش نظر پولیس کا بھی سخت بندو بست کیا گیا۔ تاکہ کسی بھی نا خوش گوار واقعہ سے فوری نپٹا جائے کھمم کلکٹر آر وی کرنن نے کھمم کے یس آر اینڈ بی جی ئن آر کالج کا معائنہ کیا جہاں پر پولنگ مرکز بھی ہے اور کونٹنگ مرکز بھی ہے ۔ اسٹرانگ روموں کا بھی کھمم کلکٹر آر وی کرنن نے معائنہ کیا بیالٹ باکسوں کا بھی کھمم کلکٹر آر وی کرنن تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر کھمم کلکٹر آر وی کرنن کے ہمرہ کھمم بلدیہ کمیشنر انوراگ جینتی کے علاوہ دیگر اعلی عہدی داران موجود تھے۔