کھمم۔ جماعت اسلامی ہند کھمم ناظم ضلع جناب محمد ابرار علی نے سدبھاؤنا اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے جناب محمد صادق سکریٹری حلقہ دفتر جماعت اسلامی کھمم کے اجلاس میں بتایا کہ ہمارا ملک ہندوستان مختلف مذاہب اور تہذیبوں کا گہوارہ ہے۔ یہاں کئی زبانیں بولی جاتی ہیں۔ مذہبی رواداری ، سیکولرازم یہاں کی پہچان ہے۔ اس ملک کا یہ المیہ ہے کہ حکمراں طبقہ ہمیشہ سے عوام کی معصومیت کا استحصال کرتا رہا ہے۔ محض اپنے اقتدار کے حصول کیلئے عوام کے درمیان نفرت کے بیج بورہا ہے۔ ازالہ کی کوشش کے ضمن میں یہ سدبھاؤنا فورم کے قیام اور اس کے ذریعہ اس ملک میں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر رہنے کی ایک کوشش ہے۔ اس ضمن میں یہ مہم چلائی جارہی ہے۔