کھمم ۔گراجوئیٹ ایم ایل سی انتخابات حلقہ کھمم ۔ ورنگل ۔ نلگنڈہ کے ٹی آر یس پارٹی کے امید وار ڈاکٹر پلا راجیشور ریڈی کے انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے آج ستوپلی ایم ایل اے کیمپ آفس میں منعقدہ انتخابی جلسہ سے ستوپلی ایم ایل اے سنڈرا وینکٹا ویریا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر تلنگانہ حکومت کو بدنام کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے غلط تشہیر کی جارہی ہے۔ جس کی مذمت کرتے ہوئے سنڈرا وینکٹا ویریا نے کہا کہ ٹی آر یس کی حکومت ہی تمام طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے پابند ہے۔ اپوزیشن جماعتیں صرف اور صرف تنقید کی حدتک محدود ہوچکی۔ تلنگانہ میں جو ترقی ہوئی ہے اس کی گواہی خود تلنگانہ کی عوام دیتی ہے۔ تلنگانہ حکومت کی کارکردگی کی ہماری جیت کی امین ہے۔ سنڈرا وینکٹا ویریا نے کھمم ضلع کے گراجوئیٹ طبقہ کے ووٹروں سے اپیل کی کہ اپوزیشن جماعتوں کے جھوٹے پراپوگنڈے میں نہ آتے ہوئے اپنا قیمتی ووٹ ڈاکٹر پلا راجیشور ریڈی کو دیکر بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
نصر اللہ آباد منڈل سرکل انسپکٹر سندیپ کا تبادلہ
بانسواڑہ ۔ بانسواڑہ کے نصراللہ آباد منڈل مستقر کے سرکل انسپکٹر سندیپ کا بودہن منڈل تبادلہ عمل میں آیا۔ ان کی 2 سالہ بہترین خدمات پر ان کی ستائش کرتے ہوئے ضلع کاماریڈی کوآپشن ممبر عبدالماجد نصراللہ آباد منڈل کوآپشن ممبر ایم ڈی مصطفی حسین واجد نے کثرت سے سرکل انسپکٹر سندیپ کی شال پوشی اور گلپوشی کی گئی ۔ اس موقع پر ڈپٹی چیرمین زرعی مارکٹ بیرکور بی مہیش ، سابقہ مارکٹ چیرمین ایم اے ماجد بیرکور ، سمیع الدین سابقہ سرپنچ ، قاضی اعجاز کامشٹ پلی ، ایم ڈی خلیل ، سید اکبر حسین دڑکی ، ٹی آر ایس پارٹی میناریٹی صدر نصر اللہ آباد نوشاد اللہ اور وارڈ ممبر سید عمران کے علاوہ مقامی عوام موجود تھے ۔
