کھمم ضلع میں کورونا وائرس کا پہلا کیس

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/7 اپریل، ( سیاست نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے نے بتایا کہ کھمم ضلع میں کورونا وائرس سے متاثرہ پہلا کیس منظر عام پر آیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے آغاز کے 15 دنوں تک کھمم میں کورونا وائرس کا ایک بھی کیس درج نہیں ہوا۔ انہوں نے اس سلسلہ میں محکمہ صحت کے عہدیداروں اور ملازمین کی خدمات کی ستائش کی۔ ریاستی وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت سے تعاون کریں اور لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کھمم کورونا سے تقریباً محفوظ ہے اور عوام کو خوف و دہشت میں مبتلاء ہونے کی ضرورت نہیں۔ لاک ڈاؤن پر سختی سے پابندی اور سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے وائرس سے بچنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وائرس سے بچنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو افراد اپنے مرض کو چھپانے کی کوشش کرینگے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ عوام کو وائرس کے بارے میں باشعور بنانے کیلئے مہم چلائی جارہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کھمم میں وائرس کا دوسرا کیس درج نہ ہو۔