کھمم مہیلا مارٹ، سیلف ہیلپ گروپس کیلئے ایک ماڈل پلیٹ فارم

   

حیدرآباد 12 ستمبر (پریس نوٹ) کھمم مہیلا مارٹ کی جانب سے سیلف ہیلپ گروپس کو بااختیار بنایا جارہا ہے اور چیف منسٹر کے ویژن کو پورا کیا جارہا ہے۔ 30 لاکھ روپئے سے قائم کیا گیا یہ مارٹ صرف 3 ماہ کے اندر ہی ویمنس سیلف ہیلپ گروپس کیلئے ایک ماڈل پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ سیلف ہیلپ گروپس سے 25 لاکھ روپئے مالیت کے پراڈکٹس خریدے گئے جبکہ 18.75 لاکھ روپئے سیلس درج کئے گئے۔ اس طرح درمیانی آدمیوں کے بغیر راست معاملتیں کی گئیں۔ 20 منڈلس کے 95 سے زیادہ سیلف ہیلپ گروپس چاول، گڑ، شہد، مصالحہ جات، تیل، ہینڈلوم کے کپڑے، مٹی کے برتن، بمبو کرافٹس اور روز مرہ استعمال کے پراڈکٹس سپلائی کررہے ہیں۔ روزانہ کا اوسط سیل 35,000 تا 50,000 روپئے ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ فی الوقت اس مارٹ میں پانچ خواتین راست طور پر روزگار سے جڑی ہوئی ہیں جبکہ ہزاروں کو بالواسطہ طور پر فائدہ ہورہا ہے۔