مجرمین کو 50 ہزار کا جرمانہ ، 20 سال کی قید ، ایڈیشنل ضلع جج کا فیصلہ
کھمم /31 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کھمم کے پہلے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج اُوما دیوی نے منگل کو 20سالہ گنگیشٹی راکیش کو ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملہ میں 20 سال کی قید بامشقت اور 50 ہزار روپئے کا جرمانہ کی سزا سنائی۔ تفصیلات کے بموجب رگھونادھا پالم سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ لڑکی 26 نومبر 2022 کو اسکول سے لوٹ کر اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی کو گنگیشٹی راکیش جو رگھو نادھا پالم منڈل کے بوڈم پاڈو سے تعلق رکھنے والے نے اس لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی جس کے بعد وہ لڑکی روتے ہوئے گھر آگئی ۔اس کے والدین جو مزدور پیشہ ہیں جب مزدوری سے شام کو گھر لوٹے تو اپنی لڑکی کی حالت کو دیکھ کر گھبرا گئے اور لڑکی نے واقعہ کے بارے میں اطلاع دی تو انہوں نے رگھو نادھا پالم پولیس اسٹیشن میں 27 نومبر 2022 کو شکایت درج کروائی، POCSO ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ، مقدمہ کے پس منظرشواہد اور میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد جج نے ملزم پر جرم ثابت ہو نے پر پہلے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج اُوما دیوی نے منگل کو 20 سالہ گنگیشٹی راکیش کو 20 سال کی قید با مشقت اور 50 ہزار روپئے کا جر مانہ کی سزا سنائی۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جی ہریندر ریڈی نے استغاثہ کی جانب سے بحث کی اور انکوائری افسران اے سی پی انجینیلو ، بھسوا ریڈی، لیگل افسر ایم اومارانی، کورٹ کانسٹیبل جی روی کشور، کورٹ لیجنگ افسر بی را م مورتی، ایس آئی کے سرینواس رائو، ہوم گارڈ کو پولیس کمشنر سنیل دت نے مبارکباد دی۔