کھمم میں بس الٹ گئی۔10مسافرین زخمی

   

حیدرآباد : 28نومبر(یو این آئی) کھمم میں بس الٹ گئی۔اس حادثہ میں 10 مسافرین زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ تلاڈامنڈل امبیڈکرنگر میں آج صبح پیش آیا جب کوتہ گوڑم ڈپو کی آرٹی سی بس کے ڈرائیورنے کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ بس الٹ گئی۔یہ بس کوتہ گوڑم سے حیدرآباد جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔حادثہ کے وقت بس میں 30مسافرین سوارتھے تاہم ان میں سے دس زخمی ہوگئے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی۔پولیس نے تمام زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا اور اس روٹ کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا۔