کھمم میں بلدیہ کی انتخابی مہم بام عروج پر

   

کھمم: بلدیہ کھمم کے انتخابات 30 اپریل کومنعقد ہونے والے ہیں جس کو لیکر کھمم میں تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم بام عروج پر ہے۔ واضح رہے کہ کھمم بلدیہ 2014 تک 40وارڈوں پر مشتمل تھا2014اپریل میںکھمم بلدیہ کو کارپوریشن کا درجہ دیا گیا۔ جس کے 50ڈیویژن بنائے گئے۔ کھمم بلدیہ کو کارپوریشن کا درجہ دینے کے بعد 2016میں کھمم بلدیہ کارپوریشن کے انتخابات منعقد ہوئے جس میں ٹی آر یس پارٹی کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی اور بلدیہ کھمم پر 2016میں ٹی آر یس نے گلابی جھنڈے کو لہرایا۔ اور پہلا مئیر کھمم بلدیہ کارپوریشن کیلئے یس ٹی کوٹے کے تحت داختر پاپالال کو مئیر بنایا۔ الیکشن کمیشنر کی جانب سے کھمم بلدیہ ، ورنگل بلدیہ کے علاوہ ریاست تلنگانہ میں 5مونسپالٹی کے بھی انتخابات منعقد ہونے والے ہے۔ کھمم بلدیہ کارپوریشن کو جدید حلقہ بندی کرتے ہوئے 10ڈیویژنوں کا اضافہ کیا گیا۔ جن میں سے 50فیصد خواتین کیلئے محفوظ کردیا گیا۔ کھمم بلدیہ کے کل 60ڈیویژنوں میں 30خواتین کو انتخابات میں ٹی آر یس پارٹی نے محفوظ زمرہ کے تحت ٹکٹ دیا گیا۔ اور اس بار بلدیہ کھمم کے مئیر کی کرسی بھی خاتون امیدوار کے حق میں ہی مختص کی گئی۔ کھمم میں بڑی چونکادینے والی بات یہ ہے کہ بلدیہ کھمم کے انتخابات میں ٹی آر یس کے ساتھ سی پی آئی ملکر اتحاد کرکر انتخابات میں حصہ لیرہی ہے۔ سیاست میں کوئی نہ مستقل دوست ہوتا ہے نہ دشمن ہوتا ہے۔ کانگریس پارٹی تنہا مقابلہ کررہی ہے اور ٹی ڈی پی اور سی پی یم اور بی جے پی بھی تنہا مقابلہ کررہی ہے۔ پرچہ نامزد گی کا مرحلہ ختم ہوچکا کھمم بلدیہ کے 60ڈیویژنوں کیلئے کل 522پرچہ نامزدگی داخل ہوئے جن میں سے ٹی آر یس 163کانگریس 125، بی جے پی 84، ٹی ڈی پی 16، سی پی یم 35، سی پی آئی7، دیگر امید وار 92، پرچہ واپس لینے کی آخری تاریخ 22اپریل ہے۔ انتخابات کی مہم میں کووڈ 19کے ہدایات کی سیاستی جماعتوں کی جانب سے دہجیاں اُڈائی جارہی ہے۔