کھمم میں دلخراش حادثہ دوافراد ہلاک، پانچ شدید زخمی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/15 جنوری، ( سیاست نیوز ) ضلع کھمم پینو پلی منڈل کے لنیکا پلی کے مقام پر تیز رفتار کار کے بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکراجانے کے پیش آئے سڑک حادثہ میں برسر موقع دو افراد کے ہلاک ہونے کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مذکورہ پیش آئے واقعہ میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے ساتھ ہی پولیس نے مقام واقعہ پر پہنچ کر سڑک حادثہ کی تفصیلات کا جائزہ لیا اور فوری طور پر شدید زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے دواخانہ روانہ کردیا گیا۔ دو مہلوکین کی نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ کار تیز رفتاری کے باعث بے قابوہوکر روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ مہلوکین کی ہیمنت ریڈی اور سوری ریڈی کی حیثیت سے شناخت کی گئی اور دونوں مہلوکین کا راجمندری سے تعلق بتایا جاتا ہے اور مہلوکین و دیگر افراد کرناٹک سے اپنے آبائی مقام راجمندری روانہ ہورہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے کیس درج رجسٹر کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔