تمام مسلمانوں سے معذرت خواہی، زبان کی لغزش پر ندامت، محمد محمود علی کی پریس کانفرنس
کھمم ۔/17 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد محمود علی نے آج کھمم شہر میں بی آر ایس پارٹی امیدوار حلقہ اسمبلی کھمم پی اجئے کمار کی انتخابی مہم ، روڈ شو اور جلسہ عام میں شرکت کے لیے ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کھمم شہر کا دورہ کیا واضح رہے کہ ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی حضرت سیّدنا عمر فاروق ؓ سے متعلق تنازعہ کا شکار ہوگئے۔ آج کھمم شہر میں مسلمانوں نے محمود علی کے خلاف سیاہ پٹیاں باندھ کر زبردست احتجاج کرتے ہوئے محمود علی واپس جاؤ کے زبردست نعرے لگاتے عالم اسلام اور مسلمانوں سے معافی مانگ نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کھمم شہر کے سڑکوں پر زبردست احتجاج کیا ۔کھمم پولیس متحرک ہوتے ہوئے تمام احتجاجیوں کو احتیاط کے طور پر اپنی تحویل میں لے کر کھمم کے ون ٹاؤن منتقل کیا ریاستی وزیر داخلہ کھمم شہر کے حالات کو دیکھتے ہوئے کھمم کے بی آر ایس پارٹی آفس میں ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ و امیدوار بی آر ایس پارٹی پی اجیکمار کے ہمراہ صحافتی کانفرنس منعقد کرتے ہوئے اپنے بیان پر تمام مسلمانوں سے معذرت خواہی کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دوران بیان میری زباں سے خطاء ہوگئی جس پر مجھے بہت شرمندگی محسوس ہورہی ہے ۔بعد ازاں محمود علی کا کھمم شہر کے مختلف محلہ جات میں روڈ شو منعقد ہوا۔ بعد ازاںکھمم میں منعقدہ بی آر ایس کے جلسہ عام سے محمد محمود علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھمم شہر کی جو ترقی ہوئی جس میں ریاستی وزیر اعلی کے سی آر کی قیادت میں جنگی خطوط پر ترقی ہوئی، انھوں نے کھمم شہر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ پی اجئے کمار کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنائیں۔