کھمم میں وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار کا سائیکل پر دورہ

   

مختلف عوامی مسائل کا جائزہ اور زیر التواء کاموں کی تنقیح
کھمم : وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمارنے ضلع کلکٹر آر وی کر نن اور مونسپل کمشنر انو راگ جینتی کے ہمراہ سائیکل پر کھمم شہر میں ہو نے وا لے مختلف ترقیاتی کا موں کا معائنہ کیا اور اس مو قع پر افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ زیر التوا کا موں کو تیزی کے ساتھ مکمل کریں، کھمم شہر کے زیڈ پی سنٹر، تمل گڈہ، بونکل کراس روڈ، چرچ کمپائونڈ ، سرینواس نگر، کالوا وڈو، میوری سنٹر، ڈپو روڈ، جدید بس اسٹانڈکے علا وہ شہر کے کئی مختلف مقامات کا سائیکل پر دورہ کیا اور سڑک کے دو نوں کنا روں پر ہو نے والے نا لیوں کے کام ، سڑک کو وسیع کر نے کے کام ، بجلی کے کھمبوں کے کام ، مشن بھگیرداکے اندرون پائپ لائن کے کام اور صفائی کے کو موں کا خود بذات ضلع کلکٹر کے ہمراہ جائزہ لیا۔وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمارنے کا موں کی تاخیر پر متعلقہ عہدداران کی سر زنش کی، اور حکم دیا کہ مہینوں تک کاموں کو جاری نہ رکھیں بلکہ جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا، اور حکم دیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرافک میں کسی قسم کی کو ئی پریشانی کے بغیر معیاری کا م جلد از جلد مکمل کریں، اس موقع پر ان کے ساتھ مونسپل، بجلی، پبلک ہیلت، ریونیو کے علاوہ دیگر شعبوں کے عہدداران بھی شریک رہے۔