کھمم 17 اکٹوبر : کھمم میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں درگا کی موتی منتقل کرنے کے دوران ایک ٹریکٹر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ واقعہ ہفتے کی رات موڈی گونڈا منڈل میں باناپ ورم کے مقام پر پیش آیا ۔ مقامی افراد نے بتایا کہ درگاہ پوجا اور نوراتری کے پیش نظر یہاں موتی بٹھائی گئی تھی ۔ اس مورتی کو ساگر کنال میں وسرجن کیلئے منتقل کیا جا رہا تھا ۔ دوران سفر ٹریکٹر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ مہلوکین کی ای سوامی ‘ اے اوپیندر ‘ ایم اوما اور ناگراجو کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کچھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج کیلئے کھمم ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔