کھمم میں ٹو ہیلر سرقہ کے ملزمین گرفتار

   

کھمم ۔کھمم خانہ پورم حویلی سی۔آئی وینکنا بابو نے بتا یا کہ شہر کھمم میں مختلف مقامات سے ٹو ویلر گاڑیوں کی چوری کر نے کے الزام میں 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق وینکنہ بابو نے انکشاف کیا کہ اڈیشنل ڈی۔سی۔پی مرلی دھر کی نگرانی میں کھمم ٹائون اے سی ۔پی آنجانیلو نے شہر کھمم کے سری سری سرکل پر گاڑیوں کا معا ئنہ کر رہے تھے اسی دوران بغیر گاڑی کے دستاویزات کے دو افراد کو پیش ہو نے والے شبہ میں حراست میں لے لیا ہے، کھمم سی۔آئی وینکنہ بابو نے بتا یاکہ دونوں ملزمان نے شہر کھمم کے 1ٹائون 2ٹائون اور اربن کھمم تھانوں کے حدود کے اندر پارکنگ میں کھڑی 9 موٹر گاڑیوں کو چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان میں خانہ پورم حویلی سے تعلق رکھنے والے ایو وری چندر شیکھر بھی شا مل ہے، سی۔آئی وینکنہ بابو نے بتا یاکہ کوسمنچی منڈل کے گٹو سنگارم کے داچاپلی قصبہ سے تعلق رکھنے والے ہنوما ریڈی کے نام سے شناخت کر کے اسے ریمانڈ میں دے دیا گیا ہے، اور اس موقع پر بتا یا کہ کوسمنچی کے ا یس۔ آئی نے اس معاملہ میں انکی بڑی مدد کی ہے اور بتا یا کہ اس معائنہ میں ہیڈ کانسٹیبل وینکٹیشورلو ور کانسٹیبل ستیش اورجئے رام نے حصہ لیا۔