ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ منتخب عوامی نمائندوں کو نظرانداز کرتے ہوئے من مانی کررہے ہیں: کھمم صدر کانگریس
کھمم : حکمراں جماعت ٹی آر ایس اور کانگریس کے درمیان آج کلیمان لکشمی چیکس تقسیم کرنے کے مسئلہ پر زبردست ہاتھا پائی ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب کھمم شہر کے 57 ویں ڈیویژن میں حکمران جماعت ٹی آر ایس کے قائدین نے سڈا چیرمین پی وجے کمار کی قیادت میں کلیان لکشمی چیکس تقسیم کرنے کے لئے 57 ویں ڈیویژن کے شکست خوردہ ٹی آر ایس کے کار پوریٹر پی روی کو اُن کے ہمراہ بھیجا جس پر اس ڈیویژن کے کانگریس کارپوریٹر رفیدہ بیگم کے رشتہ دار اور ڈیویژن کی عوام نے سخت اعتراض جتاتے ہوئے کہا کے موجودہ کانگریس کارپوریٹر کو مدعو کیے بغیر ٹی آر ایس کے شکست خوردہ کارپوریٹر کو ساتھ لیکر چیکس تقسیم کرنا کہاں ا انصاف ہے بس اتنا سوال کرنے پر ٹی آر ایس قائدین کانگریس کارکنان پر پتھروں کی بارش کردی جس کے زد میں آکر دو کانگریس کارکنان کے سرپھٹ گیے ۔ اس مسئلہ کو لیکر کھمم سٹی کانگریس کے صدر محمد جاوید نے پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے صحافیوں کو تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ کھمم شہر میں دن بدن ٹی آر ایس قائدین کی غنڈہ گردی بڑھتے جارہی ہے انہوں نے کھمم ایم ایل اے وریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کر تے ہوئے کہا کے عوام کی جانب سے منتخبہ نمائندوں کو نظر انداز کر تے ہوئے اپنی من مانی کر رہے ہیں ۔ کھمم شہر میں حالیہ بلدی انتخابات میں 10 ڈیویژنوں سے کانگریس کے امیدوار منتخب ہوئے ، اس کے باوجود کانگریس ڈیویژنوں میں بھی ٹی آر ایس قائدین دادگری کے ذریعے حکومت کے طرف سے دینے والے چیکس تقسیم و دیگر پروگراموں میں منتخب عوامی نمائندوں کو نظر انداز کیا جانا سراسر ناانصافی اور جمہوریت کے قتل کے مترادف ہے۔ محمد جاوید نے کھمم پولیس پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کے کھمم پولیس کے عہدیداران پی اجے کمار کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں ۔ اُلٹھا چور کوتوال کو ڈاٹے کے مماثل ٹی آر ایس کے قائدین پر صرف معمولی مقدمات درج کیے گئے اور کانگریس کارکنان پر غیر ضمانتی مقدمات درج کیے گئے ۔ محمد جاوید نے کھمم پولیس کو ٹی آر ایس کا غلام قرار دیا اور کہا کہ ٹی آر ایس کی غنڈہ گردی سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں اور اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہم اچھا جانتے ہیں۔