کھمم میں کئی علاقے زیر آب ، وزراء کا دورہ

   

کھمم ۔ 4۔ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کھمم میں شدید موسلادھار بارش کی وجہ سے جانی نقصان تو نہیں ہوا مگر مالی نقصان کاکثیر مقدار میں بحران پایا جارہا ہے،زیر آب علاقوں سے محفوظ علاقے کی عوام بغیر کسی شدید ضرورت کے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں نائب وزیر اعلیٰ نے تلنگانہ کی عوام سے اپیل کی، تفصیلات کے مطابق کھمم میں اچانک تیز اور موسلا دھار بارش کی وجہ سے کھمم کے اکثر نشیبی علاقے زیر آب ہو گئے، نائب وزیر اعلیٰ تلنگانہ ملو بھٹی وکرامارکہ اور ریاستی وزیر ِزراعت تملا ناگیشوررائو نے کھمم کے نشیبی علاقوں کا دورہ کیااور عوام کی سہولیات کیلئے اس موقع پر جو اقدام ہو سکتے تھے اس کو فوری کر نے کے احکامات جاری کئے اور اس کے نتیجہ میں عوام کو جو نشیبی علاقوں میں مقیم تھے فوری جنگی خطوط میں انہیںمحفوظ مقام پر پہنچایاگیا، مگرعوام کو کثیر مقدار میں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، نشیبی علاقہ جات میں قابل ذکر اسلام پیٹ، منچی کنٹی نگر، ٹرنک روڈ، موتی نگر، جلگم نگر، ورنگل کراس روڈ، بائی پاس روڈ، پرکاش نگر،پمپنگ ول کے علاوہ کئی علاقے ہیں، اس موقع پر ریاستی وزیر ِزراعت تملا ناگیشوررائو نے کہا کہ کھمم شہر میں 10 ڈیویژن سیلاب کی زد میں ہیں اور جنگی خطوط پر ہم نے بجلی کی بحالی اور سڑکو ں کی مرمت کا کام شروع کیا گیاہے، اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، اورمیڈیکل اور مونسپل حکام کو احکامات جاری کر تے ہوئے کہا کہ وبائی امراض اور پھیلنے والی وبائوں کو روکنے کے لئے اور صاف صفائی کی مکمل کوشش کی جائے اور اس موقع پر ریاستی وزیر برائے ریوینیو ہائوسنگ، اطلاعات اور تعلقات عامہ پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے موجودہ حکومت پر سیلاب زدہ علاقوں کا حوالہ دیتے ہوئے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار ددیا۔