کھمم میں کانگریس امیدوار کو تلگودیشم کی تائید

   

حیدرآباد ۔ 25مارچ ( سیاست نیوز) متحدہ ضلع کھمم میں آئندہ ماہ منعقد ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں تلگودیشم پارٹی کانگریس امیدوار کی تائید کرے گی ۔ ایم ناگیشور راؤ رکن اسمبلی تلنگانہ تلگودیشم پارٹی حلقہ اسمبلی آشوا راؤ پیٹ نے یہ بات کہی اور بتایا کہ تلنگانہ ریاستی تلگودیشم پارٹی کی ہدایت پر ہی کانگریس پارٹی امیدوار کی تائید کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ناگیشور راؤ نے پارٹی قائدین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ چندر شیکھر راو نے انہیں بھاری رقومات اور حکومت میں اہم عہدہ فراہم کرنے کا پیشکش کرنے کے باوجود انہوں نے تلنگانہ تلگودیشم پارٹی سے انحراف کر کے تلنگانہ راشٹرا سمیتی میں شمولیت اختیار نہیں کی بلکہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی اور چندر شیکھر راؤ کو ان کی کوششوں میں ناکام بنا دیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ اسمبلی آشوا راؤ پیٹ کے رائے دہندوں نے جن توقعات اور بھروسہ کے ساتھ انہیں ووٹ دیا ، ان عوام کے ساتھ دھوکہ نہ کرنے کا عہد کیا ۔