کھمم میں کووڈ اموات کی تعداد میں اضافہ

   

Ferty9 Clinic

مسلم میتوں کو غسل دینے کیلئے کھمم شہر میں صرف ایک ہی غسل خانہ موجود
کھمم: کھمم کے سماجی کارکن صادق شیخ ایڈوکیٹ نے وقف بورڈ سی ای او شاہ نواز قاسم اور سکریٹری فاروق عارفی سے نمائندگی کی۔ جس پر شاہ نواز قاسم نے کھمم وقف انسپکٹر آڈٹ فیاض الدین کو فوری ہدایات جاری کرتے ہوئے دوسرا غسل خانہ بنوانے کی احکامات جاری کئے۔ کھمم میں پچھلے 15دن سے کووڈ سے متاثر ہوکر بہت سے اموات ہورہی ہے۔ جس میں تمام مذاہب کے لوگ شامل ہیں۔ مسلم میتوں کو غسل دینے کیلئے ایک ہی غسل خانہ کھمم کے سوندو شہید درگاہ قبرستان میں بنایا گیا۔ جو ناکافی ہے۔دن بدن اموات کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ کھمم کے سماجی کارکن صادق شیخ ایڈوکیٹ نے اس مسئلہ پر وقف بورڈ سی ای او شاہ نواز قاسم سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے نمائندگی کی ۔ جس پر شاہ نواز قاسم نے جنگی خطوط پر کاروائی کرتے ہوئے کھمم کے وقف انسپکٹر آڈٹر فیاض الدین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سروے کرتے ہوئے فوری دوسرہ غسل خانہ تعمیر کیئے جانے کے احکامات جاری کئے ۔ صادق شیخ ایڈوکیٹ نے کھمم کے گاندھی چوک میں موجود آبادی واڈہ قبرستان میں جدید غسل خانہ تعمیر کرنے کا سی ای او سے مطالبہ کیا۔