تین ملزمین گرفتار ، 15 لاکھ روپئے مالیتی گانجہ ضبط ، پولیس پالونچہ کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /12 نومبر (سیاست نیوز) ضلع کھمم کے پالونچہ سے تعلق رکھنے والی گانجہ اسمگلنگ میں ملوث ٹولی کو بالآخر پولیس پالونچہ نے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ چار مرتبہ غیرقانونی طور پر گانجہ کی منتقلی میں ملوث پائی جانے والی ٹولی بالآخر پانچویں مرتبہ پولیس سے بچ نکلنے میں ناکام ہوئی اور اس ٹولی کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اڈیسہ سے کھمم کو غیر قانونی طور پر گانجہ کی اسمگلنگ کرنے میں ملوث پائے جانے والے تین ملزمین کو گرفتار کرکے اس ٹولی کے ارکان کے قبضہ سے زائد از 15 لاکھ روپئے مالیتی گانجہ کو ضبط کرلیا ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس پالونچہ مسٹر پرساد راؤ نے گزشتہ دن اخباری نمائندوں کو گانجہ کی غیرقانونی اسمگلنگ کی تفصیلات سے واقفیت کرواتے ہوئے کہا کہ اڈیسہ ریاست کے ملکاجگیری ڈسٹرکٹ کے ایم پی وی 23 موضع سے تعلق رکھنے والے تین افراد نے کار کے ذریعہ کھمم کو گانجہ کی غیرقانونی طور پر منتقلی انجام دے رہے تھے اور متعدد مرتبہ وہ پولیس کی نظر سے بچنے میں کامیابی حاصل کی ۔ لیکن اتفاقی طور پر ہمیشہ کی طرح گزشتہ دن ان تین افراد پر مشتمل ٹولی نے ایک انووا کار اور ایک ایرٹیگا کار کے ذریعہ 52 گانجہ کے بڑے پیاکٹس ساتھ رکھ کر اڈیسہ سے کھمم کیلئے روانہ ہوئے تھے ۔ لیکن اتفاقی طور پر اسی دن پالونچہ اندرا کالونی پٹرول بنک کے قریب رورل سب انسپکٹر پولیس مسٹر سریدھر گاڑیوں کی چیکنگ کررہے تھے تب دیگر ریاست کے رجسٹریشن نمبر کو دیکھتے ہوئے شبہ کی بنیاد پر ان دو گاڑیوں کو روک کر گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی اور تلاشی کے دوران گاڑی کی نشستوں کے نیچے اور ڈیکیوں میں چھپاکر رکھے گئے 52 گانجہ کی پیاکٹوں کا پتہ چلاکر ضبط کرلئے گئے ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بتایا کہ ہر ایک پیاکٹ کا وزن زائداز دو کیلو تھا گانجہ کی دستیابی کے ساتھ ہی پولیس نے دونوں گاڑیوں اور گانجہ کو ضبط کرکے ان تین افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا اور ضبط شدہ گانجہ کی مالیت کھمم کی قیمت کے مطابق زائد از 15 لاکھ بتائی جاتی ہے ۔ ملزمین بیمانند سرکار ، پی منڈل اور امرت بسوال کو گرفتار کرکے کیسیس رجسٹر کرنے کے بعد عدالتی تحویل میں دیدیا گیا ۔