حیدرآباد۔/12 اپریل، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کھمم ضلع کے کارے پلی منڈل میں پیش آئے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بی آر ایس کے آتمیہ سمیلن میں پیش آئے اس واقعہ میں 2 کارکن فوت ہوگئے اور کئی دوسرے شدید زخمی ہوگئے۔ چیف منسٹر کے سی آر نے کھمم سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر پی اجئے کمار اور رکن پارلیمنٹ ایم ناگیشور راؤ سے بات چیت کی جو حادثہ کے مقام پر موجود ہیں۔ چیف منسٹر نے واقعہ اور زخمیوں کے علاج کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔ کے سی آر نے مہلوکین کے پسماندگان کو ہر ممکن امداد کا یقین دلایا اور زخمیوں بہتر علاج کیلئے ہدایات جاری کیں۔ر