کھمم کے اردو گھر شادی خانہ میں ٹیکہ اندازی سنٹر کا قیام

   

کھمم : کھمم میں وزیر ٹرانسپورٹ اجئے کمار کے حکم پرایک اور ویکسینیشن سنٹر کی منظوری، اقلیتی طبقہ کی ایک بڑی تعداد ڈیویژن 37, 38, 39, 42آباد ہے، یہاں پر ایک نئے ویکسینیشن سنٹر کا قیام قابل اطمنان امر ہے، دور دراز کی عوام کی سہولت کی خاطر وزیر ٹرانسپورٹ اجئے کمار نے کھمم کے اردو گھر شادی خانہ جو قلب شہر رو برو مونسپل کار پوریشن پر واقع ہے میں ایک اورنئے ویکسینیشن سنٹر کاقیام کر تے ہوئے کہا کہ یہ امر قابل اطمنان ہے کہ ویکسینیشن سنٹر کی دوری کی وجہ سے اکثریت اس سے مستفید نہیں ہو رہے تھے ، اور انہیں مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا تھا،اس ویکسینیشن سنٹر کے قیام سے تاجر اور لازمین طبقہ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جس پر ضلع کھمم کے ٹی آر ایس اقلیتی صدر نے اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ اجئے کمار کا شکریہ ادا کیا کہ اردو گھر شادی خانہ کی جانب ایک نئے ویکسینیشن سنٹر کے قیا م کی طرف توجہ دلاتے ہی فوری اس پر متعلقہ عہدداران کو احکا مات جاری کر تے ہوئے ایک اور ویکسینیشن سنٹر کی منظوری دی۔