کھمم کے محمد عبدالرشید کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری

   

کھمم 23 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کھمم شہر کے بی کے بازار کے ساکن ڈاکٹر محمد عبد الرشید کو 21 اگست 2025 ء کو عثمانیہ یونیورسٹی میں منعقدہ کنوینشن میں شعبہ جسمانی تعلیم میں پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا کی گئی ۔ ڈاکٹر وی نارائنن چیرمین انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (ISRO) اور گورنر تلنگانہ و چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی جیشنو دیوا ورما اور وائس چانسلر پروفیسر کمار موگلارام کی موجودگی میں محمد عبد الرشید کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کی گئی واضح رہے کہ محمد عبد الرشید پچپن سے ہی تعلیم میں اپنی محنت و لگن سے اعلی نمبرات حاصل کررہے ہیں۔ محمد عبد الرشید کھمم شہر کے ایک بہترین فٹبال کھلاڑی ہے ۔