کھمم کے کاٹن یارڈ میں آتشزدگی

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست کے کھمم صلع میں کاٹن یارڈ میں اچانک آگ لگ گئی ۔ ذرائع کے مطابق کاٹن یارڈ کے ایک شیڈ میں آگ لگی جس میں روئی کے 400 کے قریب تھیلے رکھے ہوئے تھے ، آگ کو دیکھتے ہی مقامی لوگوں نے کسانوں کو آگاہ کیا اور کسانوں کے ساتھ مل کر مقام پر پہنچے اور آگ کو پھیلنے سے روکا اور روئی کے چند تھیلوں کو آگ کی لپیٹ سے بچالیا ۔ سنکرانتی تہوار کی وجہ سے مارکٹ گزشتہ پانچ دنوں سے بند تھی، آگ لگنے کی وجہ سے شعلے دور دور تک نظر آرہے تھے۔ دور مقام سے آگ لگنے کے مقام تک پہنچنے میں کسانوں کو کچھ وقت لگا جس کی وجہ سے آگ فوراً پھیل گئی اور جب تک فائر انجن آگ بجھانے پہنچا تب تک 150 سے تھیلے جل چکے تھے ۔ مقامی لوگوں اور کسانوں کی بروقت کارروائی کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا اور بھاری نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔ فائر انجنوں نے آگ پر مکمل قابو پالیا ۔ کسانوں اور مقامی افراد نے تقریباً ڈھائی سو روئی کے تھیلوں کو آگ سے محفوظ کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔ پولیس مقدمہ درج کرکے آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگارہی ہے ۔ ش