کھولتے ہوئے سانبر میں گر کر چھ سالہ لڑکا فوت ‘ 2 گرفتار

   

Ferty9 Clinic

امراوتی 15 نومبر ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش کے کرنول میں ایک چھ سالہ لڑکا ایک خانگی اسکول میں کھولتے ہوئے سانبر میں گر کر فوت ہوگیا ۔ محکمہ تعلیم اور پولیس نے اس سلسلہ میں انتظامیہ پر لا پرواہی کا الزام عائد کیا ہے ۔ حکام نے پتہ چلایا کہ اسکول انتظامیہ میں کئی خلاف ورزیاں ہیں۔ اسکول کے مینیجنگ ڈائرکٹر وجئے کار ریڈی اور کرسپانڈنٹ ناگا ملیشور ریڈی کو متوفی کے والد کی شکایت پر گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ نندیال سب ڈیوژنل پولیس آفیسر نے بتایا کہ اسکول میں مڈ ڈے میل کی تقسیم کے وقت کوئی احتیاط نہیں کی جاتی اس کے نتیجہ میں ایل کے جی کا طالب علم پرشوتم ریڈی کھولتے ہوئے سانبر میں گر پڑا اور اس کی موت واقع ہوگئی ۔