کھونٹی ڈسٹرکٹ میں سی آر پی ایف اسسٹنٹ و کمانڈنٹ کا انتقال

   

رانچی۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ جے جیلانی کا پیر کو کھونٹی ڈسٹرکٹ میں انتقال ہوگیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اے وی ہولکر نے کہا کہ ہم نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا ہے تاکہ (موت کی) تفصیلات کے بارے میں معلوم ہوسکے۔ جب ان سے موت کی وجوہات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی تفصیلات معلوم ہوسکتی ہیں۔