جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر پر ہریانہ میں تشدد کو روکنے میں ناکام ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس وجہ سے وہ صرف لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے بیان دے رہے ہیں۔ گہلوت نے آج سوشل میڈیا پر کہا کہ مسٹر کھٹر میڈیا میں یہ بیان دیتے ہیں کہ وہ راجستھان پولس کی ہر ممکن مدد کریں گے ، لیکن جب ہماری پولیس ناصر جنید قتل کیس کے ملزمین کو گرفتار کرنے گئی تو ہریانہ پولس نے کارروائی میں تعاون نہیں کیا، بلکہ راجستھان پولس کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی۔