کھٹمنڈو اور نیپال کے قریب زلزلے کے جھٹکے

   

نئی دہلی : کھٹمنڈو اور نیپال کے قریب آج صبح 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ہوئے۔ ہندوستان کے نیشنل سنٹر کے مطابق زلزلہ کی شدت زلزلہ پیما پر 5.3 درج کی گئی۔ جس کا مبدا کھٹمنڈو اور نیپال کے مشرق میں 48 کیلو میٹر دور پایا گیا۔ ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 5:04 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔