کھڑگے اور راہل نے ہریانہ کانگریس لیڈروں سے ملاقات کی، لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا

   

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہول گاندھی نے پیر کو پارٹی کی ہریانہ یونٹ کے سینئر لیڈروں کے ساتھ اگلے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔ پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ میٹنگ میں کھڑگے اور راہل گاندھی کے علاوہ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا، ریاستی انچارج دیپک بابریہ، ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر ادے بھان اور دیگر کئی لیڈران موجود تھے۔کھڑگے نے ٹویٹ کیا کہ لوک سبھا انتخابات کی تیاری کے لیے پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ آج ایک میٹنگ ہوئی۔ بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومتوں نے ہریانہ کے ڈھائی کروڑ عوام کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں دیا۔ کانگریس پارٹی ہریانہ میں عوام سے جڑے مسائل کو مسلسل اٹھا رہی ہے۔