حیدرآباد7مارچ(یواین آئی)کھیتوں میں لگائے گئے بجلی کے ٹاورس کے معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کسان ٹاور پرچڑھ گئے اور معاوضہ کی عدم ادائیگی پر ٹاور سے کودکرخودکشی کرلینے کی دھمکی دی ۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کوتہ گوڑم کے پاڈاماٹی نرساپورم میں پیش آیا۔ان کسانوں نے الزام لگایا کہ ان کی اراضیات پر لگائے گئے ان ٹاورس کے معاوضہ کیلئے کئی مرتبہ بجلی محکمہ کے عہدیداروں کو توجہ دلائی گئی تاہم ان کی باتوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اور ان کو معاوضہ نہیں دیا گیا جس پر تنگ آکر وہ ٹاور پر چڑھنے پر مجبور ہوگئے ۔ان کی شناخت گووردھن، راماکرشنا اور راجیشور راو کے طورپر کی گئی ہے ۔اطلا ع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے ان کو نیچے اتارنے کی کوشش کی۔