کھیت میں سویابین کی تخم ریزی کا معائنہ

   

ضلع کلکٹر نرمل کے ہمراہ ضلعی آفیسران اور محکمہ صحت کی شرکت

مدہول ۔ضلع کلکٹر نر مل مشرف علی فاروقی نے مدہول منڈل کا دورہ کر تے ہوئے بابو وارڈممبر کے کھیت میں تخم ریزی کی گئی سویا بین کی فصل کا معائنہ کیا واضح رہے کہ مکمل طور پر سویا بین کی فصل کو مدہول میں نقصان ہو نے کی وجہ سے مختلف سرکاری محکمہ کے ضلعی آفیسرس مدہول کادورہ کررہے ہیں ضلع کلکٹر نرمل کا دورہ مدہول کافی اہمیت رکھتا ہے ان کے ہمراہ دیگر رویو نیوو کے ذمہ داران، آرڈی او آئی راجو بھینسہ ، تحصیلدار مدہول لو کیشور رائو ،مدہول سر پنج وی راجندر عائشہ افروز خان صدرمنڈل پر یشد مدہول ، سید خالد مخدوم کو پشن ممبر ،سریندر ریڈی سابقہ کو آپر یٹو چیر مین ، عارف الدین سابقہ تروڑا سرپنج،بابو وارڈ ممبر ،پوتنا یادو ، سدرشن کو آپر یٹو ڈائیریکٹر و دیگر موجودتھے اسی طرح مدہول تحصیل آفس میں مدہول کے کسانوں کی جا نب سے ایک میمو رنڈ بھی پیش کیا گیا اس موقع پر پریم ناتھ ریڈی سابقہ ضلع رعیتو سنگم صدر بھی موجود تھے اس موقع پر بات کر تے ہوئے پر یم ناتھ ریڈی نے کہاکہ کسانوںکو آئے دن پر یشانیوںکا سامناکر نا پڑتا ہے گور نمنٹ زیادہ قیمت لیکر بھی تخم صحیح نہیں دے رہی ہے جس کی وجہ سے مدہول حلقہ اسمبلی کے کسان کا فی پر یشان ہیں سویا بین ، تخم ریزی کے بعد آج تک پودا نہیں نکلا جس کی وجہ سے مدہول کے کسان پر یشان ہیں انہوںنے گور نمنٹ سے مطالبہ کیا کہ جن کسانوں کی سویا تخم پودا نہیں نکلا ایسے کسانوںکو فی کس 15 ہزار روپئے دئیے جائیں کیو نکہ کسان صرف تخم کے پیسے لینے پر راضی نہیں ہے کیو نکہ تخم ریزی کے موٹر ٹراکٹر ، کھاد ، دوا اور دیگر ضروری اشیاء کیلئے رقم خرچ کی جا تی ہے اس لئے فی کسان کو 15 ہزار روپئے دینے کا انہوں نے مطالبہ کیا آج پر یم ناتھ ریڈی کی صدارت میں تحصیلد ار مدہول لو کیشور رائو کو ایک میمو نڈم دیا گیا اور ساتھ ہی محکمہ اگریکلچر کے ذمہ داران کو بھی اس تعلق سے میمو رنڈم پیش کیا گیا اور پی اے سی ایس کے سیکریٹری کو بھی ایک میمو دیا گیا اور مطالبہ کیا کہ جلد از جلد کسانوں کے اکاونٹس میں 15 ہزا رروپئے ڈالے جائیں ۔