نئی دہلی: کھیل کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے جمعرات کو کہا کہ شمال مشرقی خطے کی ریاستیں کھیلوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور انہیں ترجیحی فہرست میں رکھا گیا ہے ۔راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں ٹھاکر نے کہا کہ ملک کی پہلی اسپورٹس یونیورسٹی شمال مشرق میں کھولی جارہی ہے اور ‘کھیلو انڈیا’ اسکیم کے تحت اس سال پورے ملک میں ایک ہزار مراکز قائم کیے جائیں گے ۔ اس اسکیم کے تحت ملک کے ہر ضلع میں صرف ایک مرکز قائم کیا جا رہا ہے ، جب کہ شمال مشرقی خطے کے اضلاع میں دو مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔