مدہول میں کرکٹ ٹورنمنٹ کی اختتامی تقریب سے ایڈیشنل ایس پی کرن پربھاکر کا خطاب
مدہول۔ حلقہ اسمبلی مدھول شہر میں منعقد تلنگانہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انڈر 19 زونل کرکٹ ٹورنمنٹ کی اختتامی تقریب میں ایڈیشنل ایس پی بھنیسہ کرن پربھاکر کھرے نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اس تقریب سے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں میں زونل سطح کے کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ مقامی کھلاڑیوں سے توقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے انہوں نے کہا کہ کھیل جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے اس لے نوجوانوں کو کھیلوں میں مہارت حاصل کرنی چاہئے اور قومی ٹیم کے لئے منتخب ہوکر گاؤن اور ملک کا نام روشن کرنے پر زور دیا کرکٹ اسوسی ایشن کی جانب سے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف حوصلہ افزائی کرنا خوش آئند ہے۔ بعد ازاں تلنگانہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری گروواریڈی نے کہا کہ ان کی ایسوسی ایشن دیہی کھلاڑیوں کو قومی سطح پر لانے کے لئے کوشاں ہے مذکورہ ٹورنمنٹ کے ذرئعہ بہترین کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کو قومی ٹیم کی نمائندگی کا موقع ملے گا معروف کاروباری شخصیت موہن راؤ پٹیل نے کہا کہ مدہول میں منی گراؤنڈ کو کھلاڑیوں کے لئے بنایا جانا چاہیے انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ نوجوانوں کو دوسرے نمبر پر رہنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے اس موقع پر تلنگانہ کرکٹ اسوسی ایشن کے زیراہتمام معروف شخصیات کو شال پوشی کی گی تقریب میں ٹی آر ایس منڈل کے صدر افروز خان مدہول کے ونود سرکل انسپکٹر مدہول سرپنچ وینکٹا پور راجندر، سابق ایم پی پی سبھاش جادھو اور اعجاز الدین، سرلا سرینواس گوڈ سید خالد مخدوم کوآپشن ممبر گوڑ، منتظمین باجی ریڈی ابھے پٹیل اور دیگر موجود تھے۔
