کھیلوں کے ذریعہ نوجوانوں کو اچھے مواقع میسر

   

ظہیرآباد 17/ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قدیم ضلع میدک کے ڈی سی ایم ایس چیرمین ملکاپورم شیوکمار نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا چاہئے اور کھیلوں سے ہی بہتر مستقبل ہوگا۔ وہ جھرہ سنگم منڈل کے مستقر میں واقع ماڈل اسکول کے احاطے میں سی ایم کپ کھیلوں کے مقابلوں کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے – انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعہ اچھے مواقع ملیں گے جب کہ علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد تلنگانہ حکومت نے کھیلوں پر خصوصی توجہ دی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا نہ صرف ضلعی بلکہ ریاستی سطح پر بہتر مظاہرہ کرنا چاہئے۔ اس پروگرام میں ایڈیشنل ڈی آر ڈی او جے دیو ، منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر سجاتا ، ایس آئی راجندر ریڈی ، منڈل سرپنچ فورم کے صدر جگدیشور ، میداپلی سرپنچ پرمیشور پاٹل ، کیتکی مندر کے چیرمین نیلا وینکٹیشم ، بی آر ایس قائدین بوگولا سنگمیشور ، وینکٹیشم ، پربھوپٹیل ، اعجاز بابا اور دیگر نے شرکت کی۔