نئی دہلی۔ 27جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے بچوں اور نوجوانوں سے کھیلو انڈیا میں حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ اس سے دیہی اور غریب کنبوں کے بچوں کی صلاحیتیں سامنے آئی ہیں۔مسٹر مودی نے آکاشوانی پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ‘من کی بات’ کے 52ویں ایڈیشن میں کہاکہ اس مرتبہ کے ‘ کھیلو انڈیا’ میں بہت سے باصلاحیت اور نوجوان کھلاڑی کھل کے سامنے آئے ہیں۔جنوری مہینہ میں پنے میں ‘کھیلو انڈیا یوتھ گیمس’ میں 18کھیلوں میں تقریباََ چھ ہزار کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہاکہ کھیلو ں کا ماحول بنے گا تو نوجوان ملک اور پوری دنیا میں اپنی صلاحیت کا بہترین مظاہر ہ کرسکیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ ‘کھیلو انڈیا’ میں ہر ریاست کے کھلاڑیوں نے اپنی اپنی سطح پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔