نئی دہلی۔15 مئی(سیاست ڈاٹ کام) انڈین نیشنل رائفل اسوسی ایشن (این آر اے آئی) نے ملک کے باوقار کھیل ایوارڈ راجیوگاندھی کھیل رتن کے لئے تجربہ کار نشانہ باز انجم مدگل کا نام مرکزی وزارت کھیل کو بھیجا ہے ۔این آر اے آئی نے اس کے علاوہ پسٹل نشانہ باز مانو بھاکر، سوربھ چودھری اور ابھیشیک ورما اور رائفل نشانہ باز ایلاوینل ولاروان نام ارجن ایوارڈ کے لئے اور پسٹل کوچ جسپال رانا کا نام درووناچاریہ ایوارڈ کے لئے بھیجا ہے ۔