کھیل رتن ایوارڈ اب دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ

   

نئی دہلی : معزز کھیل رتن ایوارڈ کا نام بدل کر میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ رکردیا گیا ہے ۔ اس سے قبل یہ ایوارڈ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے نام راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ تھا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی ہے ۔ مودی نے جمعہ کو ایک ٹویٹ کرکے کہا کہ ملک کا سر فخر سے بلند کرنے والے ان لمحات کے درمیان بہت سے ہم وطنوں کی درخواست بھی سامنے آئی ہے کہ کھیل رتن ایوارڈ کا نام میجر دھیان چند جی کو وقف کیا جانا چاہیے ۔ لوگوں کے جذبات کے مدنظر اب اس کا نام بدل کر میجر دھیان چند کھیل رتنا ایوارڈ رکھا جا رہا ہے ۔ ایک اور ٹویٹ میں ، انہوں نے کہا ، “ہم سب اولمپک کھیلوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی شاندار کوششوں سے خوش ہیں۔ ہمارے بیٹوں اور بیٹیوں کی طرف سے خاص طور پر ہاکی میں دکھائی گئی قوت ، فتح کی طرف جوش و خروش ، موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک عظیم محرک ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ میجر دھیان چند ہندوستان کے معروف کھلاڑیوں میں سے تھے ۔ اس نے ملک کو عزت اور وقار دیا۔ یہ مناسب ہے کہ ہمارے ملک کا سب سے بڑا کھیل اعزاز اس کے نام پر رکھا جائے ۔یہ فیصلہ ہندوستانی ہاکی ٹیم کے ٹوکیو اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے ایک دن بعد آیا ہے ۔