حیدرآباد۔/10 مارچ، ( سیاست نیوز) نارسنگی علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں مکان میں کھیل کے دوران چھت سے گرنے پر ایک معصوم لڑکی ہلاک ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ دو سالہ رکھشیتا 8 مارچ کو اپنے مکان میں کھیل رہی تھی کہ اتفاقی طور پر وہ گر پڑی اور وہ شدید طور پر زخمی ہوگئی تھی۔ رکھشیتا کو دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا اور دوران علاج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔