کھیل کے میدانوں کے تعمیری کاموں کو مکمل کریں

   


کریم نگر کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں پنچایت سکریٹری سے ضلع ایڈیشنل کلکٹر کا خطاب

کریم نگر : کھیل کے میدانوں کے تعمیری کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ایڈیشنل کلکٹر (مجالس مقامی ) اے. نرسمہا ریڈی کی متعلقہ عہدیداران کو ہدایت۔ بروز جمعہ کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں پنچایت سکریٹری سرپنچوں ضلع پنچایتی عہدیدار اے پی ڈی او کے ہمراہ جائزے اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ایدیشنل کلکٹر مجالس مقامی اے۔ نرسمہا ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسانوں کو فصل کی کٹائی کے بعد پیداوار کو سکھانے کیلئے کھلوں کی موجودگی کافی فائدہ مند ہوگی اس کے مدنظر کھلوں کے تعمیر کیلئے منظوری دیتے ہوئے تعمیری کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ منظور کردہ کھلوں کی عاجلانہ تعمیر کیلئے متعلقہ دیہات کے سکریٹری ،سرپنچ کاموں پر خصوصی توجہ مرکوز کریں دیہات میں کسانوں کے ہمراہ جائزے اجلاس منعقد کرتے ہوئے کھلوں کے تعمیری کاموں کے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تیزی کے ساتھ کاموں کی تکمیل کیلئے اقدامات کریں۔ اس اجلاس میں ضلع پنچایت عہدیدار بوچیا ، اے پی ڈی او منجولا دیوی پنچایت سکریٹری, سرپنچوں و دیگر نے شرکت کی۔