کہر میں بس اور گیاس ٹینکر میں ٹکر ، 12 افراد ہلاک

,

   

سنبھل : اترپردیش کے ضلع سنبھل میں کہر کے سبب حد بصارت میں واضح کمی ہوگئی ہے ۔ اس کے نتیجہ میں چہارشنبہ کو ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں بس اور گیاس ٹینکر میں تصادم ہوا اور کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایس پی چکریش مشرا نے کہا کہ بعض مسافرین بس میں ہنوز پھنسے ہوئے ہیں جن کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے عہدیداروں کو بچاؤ اور راحت کاری کاموں میں مستعدی کی ہدایت دی۔