کہنہ مشق شاعر کامل حیدرآبادی کے اعتراف میں آج جلسہ

   

Ferty9 Clinic

محبوب نگر : جناب حید شاہ قادری معتمد بزم کہکشاں کے بموجب حیدرآباد کے بزرگ کہنہ مشق شاعر کامل حیدرآبادی کی اعلیٰ شعری صلاحیتوں کے اعتراف میں ایک جلسہ مشاعرہ بتاریخ 25فبروری جمعرات 4بجے دن بمقام کہکشاں ہال نیو ٹاؤن منعقد کیا جارہا ہے جس میںصدر مشاعرہ کی حیثیت سے شرکت کریں گے ، جبکہ ادبی اجلاس کی صدارت بزرگ شاعر نور آفاقی فرمائیں گے ۔ اس کے علاوہ حیدرآباد کے جواں سال ممتاز و ترنم شاعر ابراہیم ایاز کے علاوہ محبوب نگر اور جڑچرلہ کے شعراء کرام کلام پیش کریں گے ۔ جناب حلیم بابرؔ صدر بزم کہکشاں اپنی خیرمقدمی تقریریں جناب کاملؔ حیدرآبادی کی شاعری کو خراج تحسین پیش کریں گے اور گلپوشی و شالپوشی سے نوازیں گے ۔ نظامت کے فرائض وحید شاہ قادری معتمد بزم انجام دیں گے ۔ جلسہ کا آغاز قرات کلام کی نعت شریف سے ہوگا ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر بشیر احمد پرنسپل المدینہ کالج آف ایجوکیشن ، ڈاکٹر سیف فرید الدین نائب صدر سوسائٹی شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر یوسف بن ناصر و سید نورالحسن نے شرکت کی ۔